امریکا کی جانب سے پہلی مرتبہ نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر ردعمل
نواز شریف کا بیان پاکستان کیلئے فیصلہ کن موڑ ہے، اب اسلام آباد کو فیصلے کرنا ہوں گے: امریکی محکمہ دفاع
محمد علی ہفتہ 19 مئی 2018 19:49
(جاری ہے)
ڈانا ڈبلیو وائٹ نے یہ بات میڈیا بریفنگ کے دوران افغانستان کی جانب سے پاکستان پر ملک میں حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ علاقائی سیکیورٹی سے متعلق پاکستان یقیناً مزید بہت کچھ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان یقیناً بہت کچھ کرسکتا ہے۔ ہم دونوں ممالک کی جانب دیکھ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان ہماری مدد کریں گے کیونکہ دونوں دہشت گردی سے متاثرہ ممالک ہیں اور دونوں نے دہشت گردی کو فروغ بھی دیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کی ترجمان نے مزید کہا کہ اس لیے ہم پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ خطے کی سیکیورٹی کے لیے مزید مواقع پیدا کرے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے غیر ریاستی عناصر کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے حوالے سے امریکی محکمہ دفاع کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیان پاکستان کیلئے فیصلہ کن موڑ ہے۔ اب پاکستان کو فیصلے کرنے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ خطے کی حفاظت میں ہمارا پارٹنر ہوگا ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.