پنجاب میں الیکٹیبلز کی عدم شمولیت پر پیپلز پارٹی پریشان، پلان بی تیار کر لیا
انتخابات میں مضبوط آزاد امیدواروں کی حمایت کی جائے گی، کئی امیدوار انتخابات کے بعد شمولیت پر آمادہ بھی ہوگئے، پیپلزپارٹی کا دعوی
محمد علی ہفتہ 19 مئی 2018 19:23
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ پلان بی کے تحت پنجاب میں پیپلزپارٹی عام انتخابات میں مضبوط آزاد امیدواروں کی حمایت کر سکتی ہے۔
پنجاب میں عوامی سطح پر پارٹی کی عدم مقبولیت آزاد امیدواروں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ کئی آزاد امیدوار انتخابات کے بعد پی پی میں شمولیت پر آمادہ ہوگئے ہیں اور پی پی قیادت نے بھی رابطے بڑھا دئیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری جلد آزاد امیدواران سے ملاقاتیں کرکے ان کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ پر بات کریں گے۔ جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مقابلے میں تحریک انصاف اب بھی آزاد امیدواروں اور دیگر جماعتوں کے الیکٹیبلز کیلئے پنجاب میں سب سے پسندیدہ جماعت ہے۔ ایسی صورتحال میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں زیادہ کامیابی حاصل ہونے کی امید نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ مضبوط بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، تاہم اب تک انہیں اپنی کوششوں کا کوئی خاص اچھا نتیجہ نہیں ملا۔ بلکہ ان تمام تر کوششوں کے باوجود پنجاب میں پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنما اور جیالے بھی اب پارٹی کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر نے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی، دفتر خارجہ
-
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو جنگ زدہ ممالک کی صف میں شامل کر لیے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.