Live Updates

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سرکاری اداروں میں نئی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی کے واضح احکامات نظر انداز

صوبائی وزارت قانون و پارلیمانی امورڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آر ڈی ای)میں نئے قانونی مشیر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سرکاری اداروں میں نئی تقرریوں اور تبادلوں پرپابندے واضح احکامات کے باوجود صوبائی وزارت قانون و پارلیمانی امورڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آر ڈی ای)میں نئے قانونی مشیر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے نئے قانونی مشیر نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں صوبائی وزارت قانون و پارلیمانی امورکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر III.

(جاری ہے)

3-63/2010/2508کے مطابق آصف ناصر عباسی کونیا اسسٹنٹ برائے قانونی مشیر تعینات کیا گیا ہے جسے 50ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر آئندہ2سال کے لئے مستقل بنیاد پرآر ڈی اے راولپنڈی کا اسسٹنٹ لیگل ایڈوائزر تعینات کیا گیاہے آر ڈی اے حکام غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے حوالے سے اپنے عدالتی معاملات کی پیروی کے لئے اسسٹنٹ لیگل ایڈوائزر سے معاونت لیں گے قبل ازیںسابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کزن بیرسٹرکاشف علی ملک ایڈووکیٹ بھی آر ڈی اے میں بطور لیگل ایداوئزر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جنھیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چوہدری نثار علی خان کی سفارش پر تعینات کرنے کا حکم دیا تھا ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات