وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس

اجلاس میں مشرقی و مغربی سرحد سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال پرغور،دہشتگردی کیخلاف جاری کاروائیوں اور آپریشن ردالفساد کے نتائج کاجائزہ لیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کا اس ہفتے میں بلایا جانے والا یہ دوسرا اجلاس ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 مئی 2018 18:39

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی 2018ء) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں مشرقی و مغربی سرحد سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال پرغورکیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،ڈی جی آئی ایس آئی سمیت وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں بھارت کی ایل اوسی پر مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں پرغور کیا گیا، جبکہ خطے کی مجموعی سلامتی کی صورتحال اور ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف جاری کاروائیوں اور آپریشن ردالفساد کے نتائج سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے سفارتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے قومی سلامتی کمیٹی کا اس ہفتے میں بلایا جانے والا یہ دوسرا اجلاس ہے۔اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے متنازع بیان پر تبالہ خیال کیا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے انگزیری اخبار کو اپنے انٹرویو میں ممبئی حملوں سے متعلق بیان دیا کہ حملے کرنے والے نان اسٹیٹ ایکٹرز یہاں سے گئے اور حملہ کرکے ایک سو پچاس لوگوں کومار دیا۔

نوازشیرف کے اس بیان پربھارت نے پاکستان کیخلاف خوب زہرفشانی کی۔جب نوازشریف کے بیان پرسیاسی جماعتوں نے بھی مذمت کی اور نوازشریف کیخلاف ملک بھر میں مودی کا یار غدار کے نعرے بھی بلند ہوئے۔ تاہم وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں نواز شریف کے بیان کی متفقہ طورپرمذمت کی گئی ۔لیکن وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسلم لیگ ن اور ہم سب نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

نوازشریف کے بیان کو غلط انداز میں رپورٹ کیا گیا۔ جوجملے رپورٹ میں دیے گئے ہیں وہ نوازشریف سے متعلق مس کوٹ کیے گئے ہیں۔ مزید برآن آج پھر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملکی سلامتی سے متعلق مختلف ایشوز پر غور کیا جارہا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تاحال جاری ہے۔