ڈی ایف سی نے گراں فروشوں پر جرمانے عائد کرنے کی بجائے انہیں جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے

ہفتہ 19 مئی 2018 19:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد نے گراں فروشوں پر جرمانے عائد کرنے کی بجائے انہیں جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاد محمد خان نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو بتایا کہ رمضان المبارک میں گراں فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بھاری جرمانوں کے ساتھ گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کو ایک ہفتہ کیلئے جیل بھیجا جائے گا، عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ گرانفروشی اور زائد قیمتوں کے بارے میں ہمارے دفتر میں اطلاع دیں، تمام دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کو پرائس لسٹ یومیہ کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے۔

پرائس لسٹ سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے بارے میں ہمیں بتایا جائے، ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔