سلمان خان نے دریا دلی کی مثال قائم کردی

فلاحی تنظیم کی جانب سے خاتون کے بچوں کی سکول فیس دینے کا اعلان

ہفتہ 19 مئی 2018 17:51

سلمان خان نے دریا دلی کی مثال قائم کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے گیم شو ’دس کا دم‘ میں شریک خاتون کی مدد کرکے مثال قائم کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ خاتون سلمان کے گیم شو میں شریک تھیں جہاں وہ سپراسٹار سے اپنی مالی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے بے ہوش ہوکر گر پڑیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا میں زیر گردش خبروں میں بتایا گیا کہ خاتون شدید مالی مشکلات سے گزر رہی تھیں جس کی وجہ سے وہ بچوں کو اسکول میں پڑھانے سے قاصر تھیں جب کہ وہ سلمان خان کے گیم شو میں شریک بھی اسی وجہ سے تھیں کہ وہ یہاں سے پیسے جیت کر بچوں کو تعلیم دلا سکیں۔

اس واقعے کے بعد سلو میاں نے ناصرف فوری طور پر خاتون کو طبی امداد پہنچائی بلکہ خاتون کی مالی مدد بھی کی اور فلاحی تنظیم کی جانب سے خاتون کے بچوں کی اسکول فیس دینے کا بھی اعلان کیا۔