بلاول بھٹو زرداری کی ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری ،فاتحہ خوانی

ہفتہ 19 مئی 2018 17:42

بلاول بھٹو زرداری کی ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مزارات ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدابخش بھٹو میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور سینیئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کے ہمراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر کے شہدا کے مزاروں پر حاضری دے کر پھول نچھاور کیے اور فاتح خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے مزار کو عام لوگوں کے لیے خالی کروایا گیا۔ بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور سینیئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کے ہمراہ قمبر پہنچے جہاں پر انہوں نے پیر آف قمبر سید غلام حسین شاہ بخاری سے ملاقات کی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔