ٹیکس میں چھوٹ ملنے پر ملک بھر میں 130سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا

فلم انڈسٹری کیساتھ وابستہ افراد کو باعزت روزگارکے مواقع میسر آ رہے ہیں ،فلمسازوں کو بھی فوائد حاصل ہونگے

ہفتہ 19 مئی 2018 17:39

ٹیکس میں چھوٹ ملنے پر ملک بھر میں 130سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی، حیدر آباد، گوجرنوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اورپشاورمیں 130سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی فلم پالیسی کے تحت ملک بھر میں سینما گھروں کی تعمیر پر 26فیصد ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔پاکستان سینما اونرز ایسوسی ایشن نے وزارت اطلاعات کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی موثر کاوشوں سے ملک بھر میں فلم انڈسڑی کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور ٹیکس میں رعایت دینے سے فلم انڈسٹری کیساتھ وابستہ افراد کو باعزت روزگارکے مواقع میسر آ رہے ہیں اورپاکستانی فلم سازوں کو اس سے فوائد حاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :