پاکستان میں صدقہ فطر، فدیہ اور صوم و کفارے کے نصاب کا اعلان

رواں برس صدقہ، فطرہ اور فدیے کی کم از کم مقدار 100 روپے فی کس مقرر

ہفتہ 19 مئی 2018 17:39

پاکستان میں صدقہ فطر، فدیہ اور صوم و کفارے کے نصاب کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان میں صدقہ فطر، فدیہ اور صوم و کفارے کے نصاب کا اعلان کر دیا گیا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مطابق رواں برس صدقہ، فطرہ اور فدیے کی کم از کم مقدار 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ فطرے کے لیے 2 کلو گندم کا نصاب 100 روپے ہے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فدیے کے لیے جًو 240 روپے، کھجور1600 روپے اور کشمش 1920 روپے نصاب ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان میں صدقہ فطر کا نصاب 100 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :