نگران وزیراعظم کیلئے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف میں حتمی میٹنگ منگل کو ہوگی ،ْ سپیکر قومی اسمبلی

نگران وزیراعظم کا انتخاب مل کر نہیں کر سکتے تو قومی فیصلے کیا کریں گے ،ْ لگتا ہے فیصلہ الیکشن کمیشن کو ہی کرنا پڑیگا ،ْ سردار ایاز صادق انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پھر سوالات اٹھیں گے ،ْپاکستان کسی قسم کے تناؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا ،ْ نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 19 مئی 2018 17:30

نگران وزیراعظم کیلئے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف میں حتمی میٹنگ ..
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) قومی اسمبلی کے سپیکرسر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف میں حتمی میٹنگ منگل کو ہوگی، لگتا ہے کہ فیصلہ الیکشن کمیشن کو ہی کرنا پڑے گا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خدا کرے کہ اتفاق رائے سے نگران وزیراعظم کا انتخاب ہو، ایسا نہ ہوا تو معاملہ ان کے ہاتھ سے نکل جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں تو بہتر ہیں، نگران وزیراعظم کا انتخاب مل کر نہیں کر سکتے تو قومی فیصلے کیا کریں گے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ حالات اس نہج تک پہنچانے میں سیاستدان بھی شریک ہیں، حکومت کا فیصلہ ووٹوں سے ہونا ہے، انتخابات جمہوری مستقبل کے حوالے سے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا غیر یقینی صورتحال سے نجات آزادانہ اور شفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے، انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پھر سوالات اٹھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کسی قسم کے تناؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔