Live Updates

جیکب آباد، ماہ رمضان کے آتے ہی سبزی،گوشت،مرغی،دالیں،پکوان سمیت پرچون کے سامان کی نرخ آسمان کو چھونے لگے

ہفتہ 19 مئی 2018 17:01

جیکب آباد، ماہ رمضان کے آتے ہی سبزی،گوشت،مرغی،دالیں،پکوان سمیت ..
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) ماہ رمضان کے آتے ہی سبزی،گوشت،مرغی،دالیں،پکوان سمیت پرچون کے سامان کی نرخ آسمان کو چھونے لگے کھانے پینے کے سامان کا ذخیرہ کرنے والے دوکانداروں کی موج مستیاں تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی مہنگائی کاجن بوتل سے نکل آیا جس نے شہریوں کو ماتھے پر ہاتھ رکھنے پر مجبور کردیاہے غریب کے لیے سحری اور افطاری خواب بن گئی مرغی کا گوشت 340روپے ،بکرے کاگوشت 750روپے ،بڑا گوشت 350روپے اورمچھلی 350روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہیں جبکہ پرچون،سبزی اور پھلوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے دوکاندار وں کے ایک ہونے کے باعث غریب شہریوں کے لیے سحری اورافطاری ایک خواب بن گئی رہی سہی کسر واپڈ ا والوں کی بلا جوازاورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اورٹرپنگ نے پوری کردی حکومت کے جانب سے اعلان کردہ سحر،افطار اورتراویح کے اوقات میں بجلی بحال رکھنے کے اعلان کے باوجود بالخصوص انہی اوقات میں بجلی کی آنکھ مچولی سے روزیدار شدید مشکلات کاشکارہیں شہریوں کو عرصہ دراز سے پینے کے پانی کی فراہمی بندہے جورمضان المبار ک میں بحال نہ ہوسکی ہے دوسری جانب جے یوآئی کے رہنماؤں مولانا نصراللہ گھنیو،عبدالرحمٰن مہر،درمحمد ڈول،قاری محمود علی مہر،مولانا منیر احمد سومرو،سکندر علی ابڑو اوردیگرنے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد اورکمشنر لاڑکانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے کہ مہنگائی پرقابو پاکر روزیدار وں کو ریلیف دیا جائے زائد نرخ لینے والے دوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات