چیئرمین نیب کی طلبی،قائمہ کمیٹی نےاجلاس ان کیمرا کردیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مطالبے پرچیئرمین نیب کوطلب کیا گیا،نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف پرپانچ ارب ڈالر بھارت بھیجنے کا الزام لگایا تھا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 مئی 2018 16:37

چیئرمین نیب کی طلبی،قائمہ کمیٹی نےاجلاس ان کیمرا کردیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی 2018ء) : قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے چیئرمین نیب کی طلبی پراجلاس ان کیمرا کردیا ہے،چیئرمین نیب کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مطالبے پرطلب کیا گیا ہے،چیئرمین نیب نے پریس ریلیز میں سابق وزیراعظم نوازشریف پرپانچ ارب ڈالر بھارت بھیجنے کا الزام لگایا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو22 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

 تاہم چیئرمین نیب کی قائمہ کمیٹی میں طلبی پراب اجلاس آن کیمرا نہیں بلکہ اجلاس ان کیمرا کردیا گیا ہے۔ تاہم اس سے قبل قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس آن کیمرا بھی ہوتے ہیں۔ واضح رہے چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے ایک میڈیا رپورٹ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی منی لانڈرنگ کیخلاف ایکشن لیا تھا۔

(جاری ہے)

اخباری کالم میں بتایا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت چار ارب نو کروڑ ڈالر بھجوائے ہیں۔

نوازشریف کا اقدام غیرقانونی ہے۔نوازشریف نے بھارت خطیر رقم پربھیج کر بھارتی زمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ جبکہ پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف پر بے بنیاد الزام لگانے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان چیئرمین نیب کے خلاف کاروائی کرے۔ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں بلا کر پوچھ گچھ کی جائے۔

وزیراعظم کے مطالبے پرقائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کو16مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا تاہم وہ مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوسکے۔ اب قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو بائیس مئی کو طلب کررکھا ہے۔ تاہم قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کی طلبی کے موقع پراجلاس کی کاروائی کو ان کیمرا رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے اجلاس میں میڈیا کی رسائی کو روک دیا گیا ہے۔