ایدھی ہومز میں کروڑوں روپے ڈکیتی سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت 9 جون تک ملتوی

ہفتہ 19 مئی 2018 16:47

ایدھی ہومز میں کروڑوں روپے ڈکیتی سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت 9 جون ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے رخصت کے باعث ایدھی ہومز میں کروڑوں روپے ڈکیتی سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت 9 جون تک ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے روبر ایدھی ہومز میں کروڑوں روپے ڈکیتی سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت ہونا تھی تاہم فاضل جج کے رخصت کے باعث مزید کارروائی 9جون تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان ضمانت پر ہیں تمام ملزمان پر فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے۔آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف گواہان بیان ریکارڈ کرائیں گے۔۔ملزمان کے خلاف تھانہ کھارادر میں ڈکیتی کا مقدمہ 2014 میں درج ہوا تھا۔