نگران وزیر اعظم کا نام پارلیمانی کمیشن یا الیکشن کمیشن کے پاس نہ جانے دیا جائے،اے این پی

ہفتہ 19 مئی 2018 16:25

نگران وزیر اعظم کا نام پارلیمانی کمیشن یا الیکشن کمیشن کے پاس نہ جانے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر جلد از جلد نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کر لیں۔ یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی یا الیکشن کمیشن کے پاس جانے پر نہ دیا جائے کیونکہ نگران وزیر اعظم کی تقرری الیکشن کیشن نے کی تو عوام کا سیاستدانوںسے اعتماد اٹھ جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ان کو چھوڑ کر نگران وزیر اعظم کا فیصلہ کریں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو ایک ایسے نگران وزیر اعظم کی ضرورت ہے جو غیر جانبدار ہو اور الیکشن وقت پت کروائے ۔ اگر نگران وزیر اعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی یا الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا تو عوام کا سیاستدانوں سے اعتماد اٹھ جائے گا ۔