سیاست ہوتی رہتی ہے لیکن ملکی سلامتی کو دائو پر نہیں لگایا جاتا‘

نوازشریف نے بہت نامناسب بیان دیا ہے‘نوازشریف کے بیان سے دنیامیں پاکستان کی تذلیل ہورہی ہے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

ہفتہ 19 مئی 2018 16:03

سیاست ہوتی رہتی ہے لیکن ملکی سلامتی کو دائو پر نہیں لگایا جاتا‘
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سیاست ہوتی رہتی ہے لیکن ملکی سلامتی کو دائو پر نہیں لگایا جاتا،نوازشریف نے بہت نامناسب بیان دیا ہے‘نوازشریف کے بیان سے دنیامیں پاکستان کی تذلیل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نوازشریف کے بیان سے دنیامیں پاکستان کی تذلیل ہورہی ہے،صحافی کے سوال ’’آپ کی درخواست ضمانت اورنظر ثانی کی درخواست مستردہوگئی،کیا کہیں گی ‘‘کے جواب انہوں نے کہا کہ درخواست ضمانت مسترد ہونے پر کیا کہہ سکتا ہوں۔

سابق صوبائی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ ملک میں دو قانون موجود ہیں،جوٹرائل کورٹ میں مقدمات کا سامنا کر رہا ہواسے ضمانت کی ضرورت نہیں،درخواست ہے اس قانون کو ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی ہونا چاہئے۔