ملکہ ترنم نور جہاں جیسی میلوڈی کوئین صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتیں ‘صنم ماروی

ہفتہ 19 مئی 2018 15:56

ملکہ ترنم نور جہاں جیسی میلوڈی کوئین صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں میری آئیڈیل ہیں ان جیسی میلوڈی کوئین صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتیں ‘کچھ لوگ گلوکارائیں خود کوشوبز میں زندہ رکھنے کیلئے کوئین کے الفاظ کا سہارا لیتی ہیں ‘میری کسی کے ساتھ لڑائی نہیں میں چاہتی ہوں کہ تمام گلوکارائیں اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران گلوکارہ صنم ماروی نے کہاکہ میری نظر میں تمام خواتین اور مرد گلوکار وں کا اپنے ملک کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے انتہائی اہم کردار ہے اور سب کو اپنا کردار اسی طرح ہی ادا کرتے رہنا چاہیے مگر مجھے اس وقت افسوس ہوتا ہے کہ جب کچھ لوگ خود کو شوبز میں زندہ رکھنے کیلئے کوئین کے الفاظ کا سہارا لیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :