لینڈ مافیا کا حکومت یا جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے،خواجہ خورشید احمد

جماعت کے شلٹر استعمال کر کرکے مافیاز ریاستی وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں، رہنماء مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر

ہفتہ 19 مئی 2018 15:30

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر خواجہ خورشید احمد ، ابرار کشمیری نے کہا ہے کہ لینڈ مافیا کا حکومت یا جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جماعت کے شلٹر استعمال کر کرکے مافیاز ریاستی وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں۔ خالصہ سرکار پر قبضے کی کوششیں پولیس کی طرف سے کاروائی نہ ہونا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر آٹھمقام میں جہاں پہلے ہی سرکاری امین کم ہے لینڈ مافیا اثرو رسوخ استعمال کر کے زبردستی خالصہ سرکار پر قابض ہونا چاہتا ہے۔ مقامی پولیس انتظامیہ اور حکومت کو قبضہ مافیا نے تنگنی کا ناچ نچا رکھا ہے۔ عوام کے رد عمل کی وجہ سے قبضہ مافیا کو ناکامی کا سامنا ہے مقامی صوابدیدی ایڈمنسٹریٹر بھی مافیا کے ساتھ ملا ہوا ہے جس کی وجہ سے حکومت کی بدنامی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

عوام میں حکومت اور مسلم لیگ ن کے خلاف شدید رد عمل پایا جاتا ہے۔ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر چورون لٹیروں اور لینڈ مافیا کی کاروائیوں پر خاموشی کے بجائے سخت قانونی کاروائی کے احکامات صادر کریں انھوں نے کہا کہ مافیاز ہر دور میں گرگٹ کی طرح رنگ بدل کر اپنے سیاہ کرتوتوں کو تحفظ کے لئے ہر حکومت کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں۔ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر مافیاز سے جان چھڑائیں41 ہزار ووت عام آدمی نے تبدیلی کے لئے دیا ہوا ہے لیکن چور لٹیرے سپیکر اسمبلی کی خوش آمد کر کے انھیں عوام سے دور کر رہے ہیں۔ مافیاز نے عوام کا جینا حرام کر کے رکھا ہوا ہے اور مسلم لیگ ن اور حکومت کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے راجہ فرمان جیسے کرپٹ عنوان لوگ حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہیں۔