Live Updates

میں کلیئرہوں،میرےپاس عمران خان اورنیب کاسرٹیفکیٹ ہے،جاوید ہاشمی

عمران خان نےالزام لگایا میں نےاصغرخان کیس میں پیسے لیے،یہ پری پول دھاندلی ہے یہ نہیں ہونی چاہئے،میں اداروں اورخاص کرافواج پاکستان کا سب سے بڑاحامی ہوں۔۔ملتان میں پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 مئی 2018 14:56

میں کلیئرہوں،میرےپاس عمران خان اورنیب کاسرٹیفکیٹ ہے،جاوید ہاشمی
ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میرےپاس عمران خان اورنیب کاسرٹیفکیٹ ہےکہ میں کلیئرہوں،عمران خان نےالزام لگایا میں نےاصغرخان کیس میں پیسے لیے،یہ پری پول دھاندلی ہے یہ نہیں ہونی چاہئے،میں اداروں اورخاص کرافواج پاکستان کا سب سے بڑاحامی ہوں۔ انہوں نے آج ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں اداروں اور خاص کرافواج پاکستان کا سب سے بڑا حامی ہوں۔

ملک میں بے چینی اور خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔ جاویدہاشمی نے کہا کہ میری جنگ پاکستان کےاداروں کومضبوط کرنے کی جنگ ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میرے پاس عمران خان اورنیب کا سرٹیفکیٹ ہے کہ میں کلیئرہوں۔ عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں تو اس پرقائم تو رہیں صاحب کردارتو رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان یو ٹرن لے رہا ہے۔عمران خان الزام لگاتا ہے کہ میں نے اصغرخان کیس میں پیسے لیے۔

مجھ پرالزام لگایا گیا کہ میری خفیہ شادیاں ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ پری پول دھاندلی ہے یہ نہیں ہونی چاہئے۔ سوشل میڈیا پرمیرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، مارا گیا اورتصاویر پرانی لگائی گئیں۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ اصغر خان کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے ایڈینشل ڈائریکٹر کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

اصغر خان کیس 1990ء میں انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ہے جب اسلامی جمہوری اتحاد میں شامل سیاستدانوں میں بڑی رقم تقسیم کی گئی جس سے دھاندلی ہوئی۔ اس وقت سپریم کورٹ میں اصغر خان نے کیس دائر کیا تھا۔ تاہم ابھی تک اس کیس کی انکوائری نہ کی جاسکی کہ کس سیاستدان نے کتنے پیسے لیے؟ دوسری جانب اس وقت کے جنرل ر اسلم بیگ اور اسد درانی نے سپریم کورٹ میں کیس کودوبارہ نہ کھولنے کیلئے درخواستیں بھی دائر کی تھیں ۔لیکن سپریم کورٹ نے دونوں کی درخواستیں مسترد کردیں۔ چیئرمین پی ٹی اآئی عمران خان نے الزام لگایا کہ جاوید ہاشمی کا بھی اصغرخان کیس میں پیسے لینے والوں میں نام شامل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات