قطری حکومت کیخلاف شاہی خاندان کی بغاوت

قطری حکومت نے ایران اور ترکی کو اپنا دوست بنا رکھا ہے،سلطان بن سحیم یہ دونوں ممالک قطر کی دوستی کے لائق نہیں،قطری حکومت کے مخالف آل ثانی خاندان کے سرکردہ رہ نماء کی گفتگو

ہفتہ 19 مئی 2018 14:23

قطری حکومت کیخلاف شاہی خاندان کی بغاوت
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) قطری حکومت کے مخالف آل ثانی خاندان کے سرکردہ رہ نما الشیخ سلطان بن سحیم نے دوحہ کی علاقائی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہاہے کہ قطر نے ایران اور ترکی کو اپنا دوست بنا رکھا ہے حالانکہ یہ ممالک قطر کی دوستی کے لائق نہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سلطان بن سحیم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایران اور ترکی دونوں ایسے ممالک ہیں جو عرب دنیا سے دور رہنے کے ساتھ بعض معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

الشیخ سحیم نے یہ بیان سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد کے دفتر کے ڈائریکٹر بدر العساکر کی طرف سے جاری کردہ اس تصویر کے بعد جاری کیا جس میں محمد بن سلمان، ابو ظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید، بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کوایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔سلطان بن سحیم نے لکھا کہ قطر کی پالیسیوں کی وجہ سے چار عرب ممالک سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے اس کا بائیکاٹ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس بائیکاٹ کے باعث قطر تنہائی کا شکار ہے اور تنہائی ختم کرنے کے لیے دوحہ ایران اور ترکی کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دے رہاہے۔