ٹیکساس میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالب علم سبیکا شیخ سے متعلق امریکی خاتون کی دلخراش پوسٹ

سبیکا ہمارے گھر رہ رہی تھی اور اب وہ ہماری فیملی کی طرح تھی، ہمارے خاندان کی تمام تقریبات میں ساتھ جاتی تھی،امریکی خاتون کی پوسٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 19 مئی 2018 13:46

ٹیکساس میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالب علم سبیکا شیخ سے متعلق امریکی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 مئی 2018ء) گزشتہ رات امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک سکول میں فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی طالب علم سبیکا شیخ جاں بحق ہو گئی تھیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز کی سہیلی کی پھپو کی سبیکا کی موت کے حوالے سے ایک پوسٹ سامنے آئی ہے۔ ٹینا نے اپنی فیس بک ڈی پی پر بھی سبیکا کی تصویر لگائی ہے اور لکھا ہے کہ سبیکا ہمیشہ ہمارے دل میں رہے گی۔

کچھ دیر بعد انہوں نے سبیکا کے لئے زیادہ سے زیادہ دعائیں کرتے رہنے کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا مگرہم پر امید ہیں۔ سبیکا ہمارے گھر رہ رہی تھی اور اب وہ ہماری فیملی کی طرح تھی۔ ہمارے خاندان کی تمام تقریبات میں ساتھ جاتی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید لکھا کہ  وہ بہت خوشگوار طبیعت کی بہت پیاری بچی ہے ۔ شاید ہی آپ ایسے انسان سے ملے ہوں۔

۔سبیکا عزیز ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں اور تمہاری حفاظت کے لئے دعا گو ہیں۔

امریکی خاتون نے سبیکا کے اہل خانہ سے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سبیکا نے جلد ہی اپنے گھرواپس جانا تھا۔

لیکن اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہی میں یہ سب تصور بھی نہیں کر سکتی۔یاد رہے کہ گزشتہ رات امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میںفائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس افسر بھی زخمی جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔حملہ آور ممکنہ طور پر اسکول کا طالب علم ہے جس نے کلاس میں گھس کر شاٹ گن سے فائرنگ کردی۔ سنتافی کے شیرف ایڈ گنزالیز کے مطابق حملہ آور کے علاوہ ایک اور شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر طالب علم ہیں۔