کوئٹہ میں ایف سی مدد گار سینٹر پرحملے کا مقدمہ درج

مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداددہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کرلی گئیں

ہفتہ 19 مئی 2018 13:49

کوئٹہ میں ایف سی مدد گار سینٹر پرحملے کا مقدمہ درج
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پر خود کش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔حملے میں 5دہشت گرد مارے گئے تھے،واقعہ میں موٹروے پولیس افسر ادریس قیصرانی شہید اور4 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے تھے ،ْادریس قیصرانی کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں کردی گئی ،ْشہید کی نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی موٹروے پولیس غلام رسول زاہد سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،ْشہید ادریس قیصرانی کی دو معصوم بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک نو ماہ کی ہے جبکہ دوسری کی عمر دو سال ہے ،ْپولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں جمعرات کی شب ایف سی مددگار سینٹر پر ہونے والے دہشت گرد حملے کا مقدمہ 24گھنٹے کے بعد ایف سی اہلکار صوبے دار عبدالشکور کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداددہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔جمعے کو شہید کی فاتحہ خوانی ہوئی جس میں کمانڈنٹ چمن اسکائوٹس بریگیڈئیر محمد عثمان، ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران، ڈی پی او جاوید غرشین سمیت صوبے بھر سے آنے والے لوگوں نے فاتحہ خوانی کی۔ثناء اللہ نے دو روز قبل کوئٹہ کے علاقے کلی الماس میں دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،ْ شہید نے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے ۔