رمضان ٹرانسمیشن کی تنخواہ نہیں لیتا ،پچھلے 18سال سے میرے شو کی ریٹنگ اول نمبر پر رہی ہے‘عامر لیاقت

ہفتہ 19 مئی 2018 13:15

رمضان ٹرانسمیشن کی تنخواہ نہیں لیتا ،پچھلے 18سال سے میرے شو کی ریٹنگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے مختلف نجی ٹی وی چینلز سے لائیو افطار ٹرانسمیشن کے ساتھ لائیو شوز کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ۔ان اداکاروں میں احسن خان ،سمیع خان ،فرح حسین ،صنم بلوچ ،جگن کاظم ،فہد مصطفی ،مایا خان ،رابعہ انعم ،بشریٰ انصاری ،عامر لیاقت سمیت دیگر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میں رمضان ٹرانسمیشن کی تنخواہ نہیں لیتا اور پچھلے 18سال سے میرے شو کی ریٹنگ اول نمبر پر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینل کوئی بھی ہو اس میں برکت نہیں بلکہ حرکت میں برکت ہوتی ہے اور باقی محنت ہماری ہوتی ہے ۔ میری رمضان ٹرانسمیشن کے دو مقاصد تھے کہ ایک تویہ کے رمضان کی فضیلت کو اسکی روح کے مطابق اجاگر کرنا ہے اور دوسرا غریبوں کی مدد کرنا ہے اور اب تک گیارہ سو اکیس خاندانوں کی کفالت کی جا رہی ہے اور میں اپنے مقصد میں بہت حد تک کامیاب رہا ہوں۔