کچھ عرصہ قبل کینسر کے مرض میں مبتلا ہو جانے والی اداکارہ نائلہ جعفری سے متعلق اہم خبر

اداکارہ نائلہ جعفری کی صحت میں بہتری آنے لگی ، پرستاروں سے دعا کی اپیل

ہفتہ 19 مئی 2018 13:15

کچھ عرصہ قبل کینسر کے مرض میں مبتلا ہو جانے والی اداکارہ نائلہ جعفری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) اداکارہ نائلہ جعفری کی صحت میں بہتری آنے لگی ، پرستاروں سے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نائلہ جعفری گزشتہ ڈیڑھ سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں ۔

(جاری ہے)

مگر اب علاج کے بعد انکی صحت میں بہتری آئی ہے اور انکے علاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس حوالے سے نائلہ جعفری نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔انہوں نے کہا کہ صحت خدا کی بہت بڑی نعمت ہے اور اس کے احساس بیماری کے بعد شدت سے ہوا ۔ میری دعا ہے کہ خدا کی ذات تمام بیماروں کو شفاء عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :