نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان نے ن لیگ کے لیے بڑی مشکلات کھڑی کر دیں

کئی رہنما پارٹی چھوڑ کر جانے پر مجبور؛ ن لیگ کو متبادل امیدوار ڈھونڈنے میں دشواری کا سامنا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 19 مئی 2018 13:08

نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان نے ن لیگ کے لیے بڑی مشکلات ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مئی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کو پارٹی رہنما چھوڑ چھوڑ کر جا رہے ہیں جس وجہ سے ن لیگ کو متبادل امیدواروں کی تلاش میں دشواری پیش آ رہی ہے۔اس تمام صورتحال کے پیش نظر ن لیگ نے ٹکٹ امیدواروں کی درخوست جمع کروانے کی تاریخ بڑھا دی ہے۔ معروف صحافی معید پیرزادہ کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جن امیدواروں نے پاکستان مسلم لیگ کی قومی و صوبائی نشستوں کے لیے اپلائی کرنا تھا ان کے لیے تاریخ کو بڑھا دیا گیا ہے۔

اور پاکستان مسلم لیگ ن کو اچھے امیدواروں کو سامنے لانے میں دشواری ہو رہی ہے۔اور قائد ن لیگ نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ متنازعہ انٹرویو کے بعد ان دشواریوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔اسی متعلق تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن وہ جماعت تھی جس کو سب سے کم ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہونی تھیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ یہ جماعت حکومت میں ہے۔اور انہوں نے 119 نشستیں شیر کے نشان پر جیتیں تھیں۔تو یہ تصور ہی نہیں پیدا ہوتا تھا کہ ان نشستوں پر کوئی اور امیدوار ٹکٹیں جمع کروائے گا۔لیکن اب بہت سارے لوگ پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر جا رہے جنھوں نے 2013ء کے انتخابات میں نشستیں جیتی تھیں۔اس لیے اب حلقوں میں ایسا خلاء پیدا ہو گیا ہے کہ ن لیگ کو متبادل امیدواروں کی تلاش میں بہت کام کرنا پڑے گا۔

اور اس لیے پاکستان ملسم لیگ ن نے ٹکٹ امیدواروں کی درخواست جمع کروانے کی تاریخ بڑھا دی ہے۔یاد رہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق دئیے گئے متنازعہ انٹرویو کے بعد ن لیگ مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئ ہے۔اور بہت سارے پارٹی رہنما ن لیگ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں جس کے بعد ن لیگ کو الیکشن میں امیدوار تلاش کرنے کے لیے بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔