سبیکا کی میت کو پیر تک پاکستان بھجوانے کا انتظام کر دیں گے۔ عائشہ فاروقی
ہم میڈیکل سینٹر اور انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، سبیکا کی میت کو جلد پاکستان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قونصل جنرل عائشہ فاروقی
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 مئی 2018 12:02
(جاری ہے)
تاہم میت کی پاکستان روانگی کے لیے ائیر لائن سے بات کریں گے۔ عائشہ فاروقی نے کہا کہ سبیکا شیخ کی میت کو پاکستان بھجوانے کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی ہے ، اور اس معاملے پر پیش رفت سے متعلق کل آگاہ کریں گے۔
ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے ایک سے دو روز لگیں گے لیکن ہماری کوشش ہو گی کہ پیر تک میت کو پاکستان کے لیے روانہ کر دیا جائے۔یاد رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافے کے ہائی اسکول میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس افسر بھی زخمی ہوا ، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔حملہ آور سے متعلق بتایا گیا کہ وہ مبینہ طور پر اسکول کا طالب علم ہی ہے جس نے کلاس میں گُھس کر شاٹ گن سے طلبا پر فائرنگ کردی۔جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ 17 سالہ سبیکا کراچی کے علاقہ گلشن اقبال کی رہائشی تھی اور تین بہنوں سے بڑی تھی۔ سبیکا نے اپنی سیکنڈری کی تعلیم کراچی کے ایک پبلک اسکول سے حاصل کی۔ سبیکا امریکہ میں یکم اگست 2017ء سے کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی پروگرام (Kennedy-Lugar Youth Exchange and Study (YES) programme) کے تحت تعلیم حاصل کر رہی تھی اور اگلے ماہ وطن واپس آنے والی تھی۔ سبیکا کے والد نے بتایا کہ اس نے 9 جون کو واپس آنا تھا۔ اس نے 9 جون کو واپسی اسی لیے رکھی تھی تاکہ وہ ہم سب کے ساتھ عید الفطر منا سکے۔ سبیکا کے بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سبیکا سب سے پیار کرتی تھی۔ وہ گھر واپس آنے کے لیے بالکل تیار تھی،مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.