کرنل سہیل عابد نے اپنی جان قربان کر کے کتنی بڑی کامیابی حاصل کی؟

کرنل سہیل عابد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا وعدہ پورا کر دیا،کرنل سہیل عابد نے کوئٹہ میں 100 سے زائد افراد کی جان لینے والے دہشت گردوں کو اپنے انجام تک پہنچایا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 19 مئی 2018 11:58

کرنل سہیل عابد نے اپنی جان قربان کر کے کتنی بڑی کامیابی حاصل کی؟
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مئی 2018ء) کرنل سہیل عابد نے اپنی جان وطن پر قربان کر کے بہت بڑی قربانی حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کامران کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرنل سہیل عابد نے اپنی جان کا نظرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کے خلاف ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کی۔دہشت گردوں کے خلاف اس جنگ میں پاکستانی فوج ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

اور اس جنگ میں پاک فوج کے سپاہی سے لے کر جنرل تک خود لڑ رہے ہیں۔اور کرنل سہیل عابد نے بھی ایک انٹیلیجنس آپریشن کے دوران بلوچستان میں دہشت گردی کے سرغنہ کو مار دیا۔اور اس کے ساتھ ساتھ 2 افغان دہشتگردوں اور خود کش حملہ آروں کو بھی مارا گیا۔اس آپریشن کے دوران کرنل سہیل عابد نے جام شہادت نوش کیا لیکن آج کی کامیابی بہت بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں جاری دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں میں یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔کیونکہ اس آپریشن میں جس دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا ہے وہ دہشت گردی کا سرغنہ تھا۔یہ وہ گروہ ہے جو بلوچستان میں ہزاروں افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا تھا۔اور کوئٹہ میں پولیس والوں کو بھی نشانہ بنا رہا تھا۔یہ گروہ اب تک صرف کوئٹہ کے علاقے میں 100سے زائد معصوموں کی جان لے چکا تھا۔

کامران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اب مجموعی طور پر دہشت گردوں کے چنگل سے نکل رہا ہے لیکن کوئٹہ میں یہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہزارہ کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ دہشت گردوں کا مکمل پیچھا کیا جائے گا اور دہشت گردوں کا پاکستان سے صفایا کیا جا ئے گا۔اور آج پاک فوج کے سربراہ کا وعدہ پورا ہوا اور کرنل سہیل عابد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک شاندرا آپریشن میں دہشت گردوں کے سر براہ کو اس کے ساتھیوں سمیت مار ڈالا۔

یاد رہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں لشکر جھنگویبلوچستان کے سربراہ سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلجنس کے کرنل سہیل عابد شہید جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے تھے۔