پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے امتحانی مرکز جائے بغیر پی ایچ ڈی کر لی

شرمیلا فاروقی حاملہ ہونے کی وجہ سے امتحانی مرکز نہیں آ سکیں،اس لیے اسپتال میں ٹیسٹ لیا گیا؛ جامعہ کراچی کے شعبہ قانون کے ڈین جسٹس (ر) غوث محمد کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 19 مئی 2018 11:16

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے امتحانی مرکز جائے بغیر ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 مئی 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے امتحانی مرکز جائے بغیر پی ایچ ڈی کر لی۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے پی ایچ ڈی کا ٹیسٹ پاس کر لیا۔تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی امیدوار نے امتحانی مرکز جائے بغیر پی ایچ ڈی کا ٹیسٹ پاس کر لیا ہو۔

تاریخ میں پہلا واقع ہے جب امیدوار ٹیسٹ مرکز میں آیا ہی نہیں اور اسے پاس کر دیا گیا۔۔ بتایا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی سمیت 12امیدوار اس ٹیسٹ میں کامیاب قرارپائے۔ شرمیلا فاروقی ٹیسٹ دینے جامعہ کراچی نہیں گئیں لیکن اس کے باوجود انہیں پی ایچ ڈی (لاء) میں داخلے کا اہل قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

بعض وکلا کا کہنا ہے چونکہ جامعہ کراچی کی انتظامی صورتحال بہت خراب ہے۔

اساتذہ، ملازمین اور افسران نے مل کر وائس چانسلر کے اقدامات کی خلاف جدوجہد کی ہے اور سندھ کے صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین یونیورسٹی میں انتظامیہ تبدیلیاں لانا چاہتے تھے۔لہذا انتظامیہ نے حمایت حاصل کرنے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔جب کہ داخلے کے خواہش مند وکلا کا کہنا تھا کہ وہ امتحانی مرکز میں ٹیسٹ دے کر بھی فیل ہو گئے۔

جامعہ کراچی کہ شعبہ قانون کے ڈین جسٹس (ر) غوث محمد کا کہنا ہے کہ شرمیلا فاروقی نے ٹیسٹ میں شرکت کرنے کے لیے فارم جمع کروایا تھا۔لیکن شرمیلا فاروقی حاملہ تھیں اور اسپتال میں داخل تھیں۔اور آئیندہ ماہ شرمیلا فاروقی کے ہاں ولادت متوقع ہے۔اس لیے ڈاکٹرز شرمیلا فاروقی کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔۔ شرمیلا فاروقی نے اس صورتحال میں درخواست بھجوائی تھی اور میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا تھا کہ وہ ٹیسٹ دینے نہیں آ سکتیں ان کا ٹیسٹ اسپتال میں لیا جائے۔

جس کے بعد وائس چانسلز اور رابظہ کمیٹی کو صورتحال سے آگاہ کیا۔اور ان کے اجازت نامے کے بعد شرمیلا فاروقی کا اسپتال سے ہی ٹیسٹ لیا گیا اور جب کہ زبانی امتحان موبائل فون پر اسپیکر کھول کر لیا گیا۔ڈین فیکلٹی آف لاء نے بتایا کہ شرمیلا فاروقی کو میرٹ پر کامیاب قرار دیا گیا ہے، اگر کوئی اس بات کو عدالت میں چیلنج کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شرمیلا فاروقی نے ایل ایل بی کا امتحان بھی جیل سے پاس کیا تھا۔