سعودی بینکوں کے مارچ میں سرکاری و نجی اداروں کو 1.8ٹریلین ریال کے قرضے جاری

ہفتہ 19 مئی 2018 09:20

سعودی بینکوں کے مارچ میں سرکاری و نجی اداروں کو 1.8ٹریلین ریال کے قرضے ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) سعودی عرب کے بینکوں نے مارچ کے دوران سرکاری و نجی اداروں کو 1.8ٹریلین ریال کے قرضے جاری کئے۔

(جاری ہے)

سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کی جاری رپورٹ کے مطابق ملکی بینکوں نے مارچ 2018ء کے دوران سرکاری و نجی اداروں کو 1.8ٹریلین ریال کے قرضے جاری کیے۔نجی اداروں کے قرضے 1.407 ٹریلین ریال جبکہ سرکاری و نیم سرکاری ادروں کو دیئے جانے والے قرضے 315.876 ارب ریال رہے۔مجموعی طور پر سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران سرکاری و نجی اداروں پر سعودی بینکوں کے قرضے 5.1 ٹریلین ریال تک پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :