سعودی حکومت 35.7 ارب ریال کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے لئے کوشاں

ہفتہ 19 مئی 2018 09:20

سعودی حکومت 35.7 ارب ریال کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) سعودی عرب کی حکومت رواں سال کے دوران 35.7 ارب ریال کی براہ راست سرمایہ کاری کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب 2018ء کے دوران براہ راست 35.7 ارب ریال کی غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں لانے کے لیے کوشاں ہے،یہ مجموعی قومی پیداوار کا 1.38فیصد ہوگی۔ سب سے زیادہ سرمایہ کاری کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں استعمال کی جائے گی۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی اہم کمپنیوں کے توسط سے متعدد منصوبے بھی روبہ عمل لائے جائیں گے۔