کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پر خود کش حملے کا مقدمہ ایف سی اہلکار کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج

جمعہ 18 مئی 2018 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پر خود کش حملے کا مقدمہ ایف سی اہلکار کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب واقع ایف سی مددگار سینٹر پر خود کش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایف سی اہلکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا مقدمے میں قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔