Live Updates

شوکت خانم میموریل اسپتال نے خیراتی افطار ڈنر میں فنڈز اکٹھا کرنے کا اپنا ہی گزشتہ ریکارڈ توڑ ڈالا

آج شوکت خانم کے خیراتی افطارڈنرمیں ہم نے گزشتہ برس کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے تیرہ کروڑ کی بجائے ساڑھے چودہ کروڑ روپے کے عطیات جمع کئے،عمران خان کاٹوئیٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 18 مئی 2018 23:12

شوکت خانم میموریل اسپتال نے خیراتی افطار ڈنر میں فنڈز اکٹھا کرنے کا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18مئی 2018) :شوکت خانم میوریل اسپتال نے خیراتی افطار ڈنر میں فنڈز اکٹھا کرنے کا اپنا ہی گزشتہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔اس موقع پر عمران خان نے ٹوئیٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج شوکت خانم کے خیراتی افطارڈنرمیں ہم نے گزشتہ برس کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے تیرہ کروڑ کی بجائے ساڑھے چودہ کروڑ روپے کے عطیات جمع کئے۔

تفصیلات کے مطابق شوکت خانم میوریل اسپتال ہر سال صدقہ و خیرات کے حصول کے لیے رمضان میں ایک خیراتی افطار ڈنر کا اہتمام کرتا ہے۔جہاں مخیر حضرات ضرورت مند کینسر کے مریضوں کے لیے عطیات جمع کرواتے ہیں ۔گزشتہ سال اس خیراتی افطار ڈنر میں شوکت خانم میوریل اسپتال نے 13کروڑ روپے کی خطیر رقم بطور عطیہ جمع کر لی تھی۔

(جاری ہے)

اس سال بھی ایسے ہی شوکت خانم اسپتال کی جانب سے خیراتی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا تا کہ کینسر کے ضرورت مند مریضوں کے لیے عطیات اکٹھے کئے جائیں ۔

اس خیراتی افطار ڈنر میں اہلیان لاہور نے کھل کر عطیات دئیے جس پر شوکت خانم میوریل اسپتال نے خیراتی افطار ڈنر میں فنڈز اکٹھا کرنے کا اپنا ہی گزشتہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔اس مرتبہ شوکت خانم نے 14کروڑ روپے سے زائد کے عطیات اکٹھے کئیے جس پر عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی کامیابی کو ٹوئیٹر پر شئیر کیا اور خوشی کا اظہار کیا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آج شوکت خانم کے خیراتی افطارڈنرمیں ہم نے گزشتہ برس کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے تیرہ کروڑ کی بجائے ساڑھے چودہ کروڑ روپے کے عطیات جمع کئے۔ دل کھول کر سخاوت کرنے پر میں اپنے لاہور کے ڈونرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :