ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے مختلف سرکاری محکموں کے خلاف خرد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کی منظوری دیدی

جمعہ 18 مئی 2018 22:13

ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے مختلف سرکاری محکموں کے خلاف خرد برد اور اختیارات ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے مختلف سرکاری محکموں کے خلاف خرد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کی منظوری دیدی۔نیب خیبرپختونخوا ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈی جی فرمان اللہ خان کی سربراہی میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے حکام کے خلاف غیر رجسٹرڈ فرم کو ٹھیکہ دینے کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔پشاورکے علاقے ہزار خوانی میں اسکول کی زمین کے بدلے ملازمت دینے پرمحکمہ تعلیم کے حکام کیخلاف تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں ایکسائز کے سب انسپکٹر کے خلاف غیرقانونی اثاثہ جات پر ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔