لڑکیوں کے ساتھ بد سلوکی کیوں کی ، خرم نواز گنڈا پور کا موقف سامنے آگیا
لڑکیوں نے ملکر ہاسٹل کے سٹاف کو یرغمال بنا رکھا تھا ،جب منتشر ہونے کا کہا تو لڑکیوں نے بدتمیزی شروع کر دی،خرم نواز گنڈا پور
سید فاخر عباس جمعہ 18 مئی 2018 21:33
(جاری ہے)
انکا کہنا تھا کہ ہاسٹل سٹاف کو جب یرغمال بنایا گیا تو میں اس وقت تراویح پڑھ رہا تھا میں ہاسٹل پہنچا اور لڑکیوں کو انکے کمروں میں جانے کا کہا لیکن لڑکیوں نے منتشر ہونے کی بجائے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور مجھے گھیرے میں لے لیا۔
انکا کہنا تھا کہ ہاسٹل کے قوانین لڑکیوں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ہیں اگر ہم انکی پاسداری نہیں کر سکتے تو ہم اس طرح کے قوانین کیوں بنائیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ لڑکیاں رات کو باہر جانا چاہتی تھیں ،میں یہ پوچھتا ہوں کہ اگر ایسا کرنے کی اجازت دے دی جائے اور رات کو لڑکیوں کے ساتھ کوئی حادثہ ہو جائے تو اسکا ذمہ دار کون ہوگا۔انکا کہنا تھا میں ان سے التجا کرتا رہا کہ ایک آرام سے بات کریں میں آپ کے دادا کی عمر کا ہوں لیکن انہوں نے مجھ پر چڑھائی شروع کی۔میں نے یہ سوچا کہ اگر یہ میرے ساتھ ایسا کر رہی ہیں تو انہوں نے ہاسٹل کی انتظامیہ جو کہ نوجوان لڑکیاں ہیں ان کے ساتھ انہوں نے کیا کہا۔انکا کہنا تھا کہ اگر آپ کی بچیاں آدھی رات کو باہر جانا چاہیں تو آپکا غصے میں آنافطری عمل ہے اور میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.