پاکستان کوسٹ گارڈزکی مختلف کارروائیاں،13کلومنشیات ،10,600لیٹر غیر قانونی ڈیزل ، ہزاروں بوتلیں شراب برآمد

ْغیر قانونی طور پر ایران جانیکی کوشش کرتے 24تارکین وطن گرفتار ،23پاکستانی اور 1نائجیرین شہری شامل

جمعہ 18 مئی 2018 22:02

پاکستان کوسٹ گارڈزکی مختلف کارروائیاں،13کلومنشیات ،10,600لیٹر غیر قانونی ..
کراچی آئی این پی) پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کیخلاف مختلف کارروائیاں،13کلومنشیات برآمد کی، آئل ٹینکرسے 10,600لیٹر غیر قانونی ڈیزل ،لانچ اور ٹرک میں چھپائی ہوئی21000بوتلیں شراب اور 51000بیئرکے ٹن برآمد ،پاک ایران بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئی24تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا جس میں23پاکستانی اور 1نائجیریاکاشہری شامل ہے یہ تمام افراد غیر قانونی طور پر ایران جانیکی کوشش کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن عناصر کی طرف سے اندرونبیرون ملک اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی ذمہ داری کے علاقوں میں گشت اور چیکنگ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہوا ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے گذشتہ 15دنوں کے دوران مختلف جگہوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے درج ذیل اشیائ اور منشیات برآمد کیں۔

(جاری ہے)

ناکہ کھاری چیک پوسٹ (بلوچستان) چیکنگ کے دوران ایک مسافر سی07کلوگرام حشیش اور ایک مسافرسی06 کلوگرام حشیش برآمد کی گئی اور دونوں اسمگرز کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

اوتھل کے قریب لاکھڑا روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکرسے 10,600لیٹر غیر قانونی ڈیزل۔ پسنی کے قریب کلمت کے ساحل سمند ر سے ایک لانچ اور ٹرک میں چھپائی ہوئی21000بوتلیں شراب اور 51000بیئرکے ٹن اور 40بیگ وائن۔ مختلف گاڑیوں سے لاکھوںروپے مالیت کا سامان جس میں مختلف کمپنیوںکے موبائل فونز،غیر ملکی کپڑا ، مختلف گاڑیوں کے ٹائرزاور چھالیہ شامل ہے۔

پاک ایران بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئی24تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا جس میں23پاکستانی اور 01نائجیریاکاشہری شامل ہے یہ تمام افراد غیر قانونی طور پر ایران جانیکی کوشش کر رہے تھے۔تمام اسمگل کی جانے والی منشیات ، متفرق اشیائ ، گاڑیاں،لانچ اور 02اسمگلرز اور24تارکین وطن کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میںلے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

پکڑی جانے والی منشیات ،متفرق اشیائ اور گاڑیوںکی مالیت اربوں روپے ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میںبھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔