غاصب اسرائیل غزہ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے ،اللہ نے پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں سے نواز ہے،

اسے عالم اسلام کے دفاع کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے،مسلم ممالک امریکی سفارت خانہ کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی ہر صورت روکیں، ارض مقدس کی حفاظت سب مسلمانوں پر فرض ہے، امریکہ کاسفارتخانہ منتقل کرنے کی ابتدا پر فلسطینی مسلمان شدید احتجاج کر رہے ہیں جس پر بڑی تعداد میں نہتے فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی کر دیئے گئے،امریکہ ظلم کی ہر حد عبور کر رہا ہے اور بین الاقوامی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،پاکستانی حکومت نے ایک دن کیلئے یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا لیکن حکومتوں کا کام صرف یکجہتی کا اظہار کرنا نہیں بلکہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی عملی طور پر مددوحمایت کی ضرورت ہے امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کا نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب

جمعہ 18 مئی 2018 21:59

غاصب اسرائیل غزہ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے ،اللہ نے پاکستان ..
"لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل غزہ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے ،اللہ نے پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں سے نواز ہے، اسے عالم اسلام کے دفاع کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے،مسلم ممالک امریکی سفارت خانہ کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی ہر صورت روکیں، ارض مقدس کی حفاظت سب مسلمانوں پر فرض ہے، امریکہ کی طرف سے سفارتخانہ منتقل کرنے کی ابتدا پر فلسطینی مسلمان شدید احتجاج کر رہے ہیں جس پر بڑی تعداد میں نہتے فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی کر دیئے گئے،امریکہ ظلم کی ہر حد عبور کر رہا ہے اور بین الاقوامی دنیا خاموش بنی ہوئی ہے،پاکستانی حکومت نے بھی ایک دن کیلئے یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا لیکن حکومتوں کا کام صرف ایک دن کیلئے یکجہتی کا اظہار کرنا نہیں ، مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی عملی طور پر ہر ممکن مددوحمایت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پرچاروں صوبوں و آزادکشمیر کے مختلف شہروں و علاقوں میں فلسطینی شہداء کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی۔صوبائی دارالحکومت لاہور کی طرح گوجرانوالہ،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی، مظفر آباد،میرپور،ملتان، کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، جہلم،شیخوپورہ، وہاڑی اور دیگر شہروں میں علماء کرام نے خطبات جمعہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و بربریت کو موضوع بنایا اور اسرائیلی ظلم و دہشت گردی کے خلاف مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں۔

جامع مسجد القادسیہ چوبرجی لاہور میں امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے فلسطینی شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔قبل ازیں خطبہ جمعہ کے دوران حافظ محمد سعید نے کہا کہ غاصب اسرائیل غزہ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، ظلم وستم کی انتہا کر دی گئی ہے،مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ باہم متحد ہو کر اسرائیل کو صاف طور پر کہیں کہ مسلمانوں کا خون ہم غزہ میں کسی صورت نہیں بہنے دیں گے، اللہ نے پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں سے نواز ہے، اسے عالم اسلام کے دفاع کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے،مسلم ممالک امریکی سفارت خانہ کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی ہر صورت روکیں، ارض مقدس کی حفاظت سب مسلمانوں پر فرض ہے، جس طرح ہم اپنے ملکوں کی حفاظت کرتے ہیں اسی طرح بیت المقدس کے تحفظ کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا کہ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کریں گے وہ اس فیصلے کو تبدیل کرنے کے لئے کسی صورت تیار نہیں۔امریکہ کی طرف سے سفارتخانہ منتقل کرنے کی ابتدا پر فلسطینی مسلمان شدید احتجاج کر رہے ہیں جس پر بڑی تعداد میں نہتے فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی کر دیے گئے ہیں۔

امریکہ ظلم کی ہر حد عبور کر رہا ہے اور بین الاقوامی دنیا خاموش بنی ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان نے بھی ایک دن کیلئے یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا لیکن حکومتوں کا کام صرف ایک دن کیلئے یکجہتی کا اظہار کرنا نہیں ۔ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی عملی طور پر ہر ممکن مددوحمایت کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میںجامع مسجد قبا آئی ایٹ مرکز میں جماعةا لدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے فلسطینی شہداء کی غائبانہ نمازجنازہ پڑھائی۔

اس موقع پرنماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بیت المقدس سمیت فلسطین پر زبردستی قبضہ کیا جس پر اقوام عالم خاموش تماشائی بنی رہی۔ مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سفارت خانہ کے قیام سے پورے عالم اسلام سے شدید ردعمل آئے گااور پوری دنیا کا امن متاثر ہوگا۔

اگر بین الاقوامی دنیا یہ چاہتی ہے کہ امن و امان ہوتو مسلمانوں کیخلاف ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے۔جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے گجرات میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بیت المقدس اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو مدد کے لئے پکار رہے ہیں۔ انہوں نے فلسطینی شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی پڑھائی۔نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین محمد یعقوب شیخ نے لاہور میں فلسطینی شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔

جماعةالدعوة کے زیر اہتمام گوجرانوالہ میںمرکز اقصیٰ میں احسان اللہ نے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔فیصل آباد میں جماعةالدعوة کے تحت مولانا یوسف طیبی نے فلسطینی شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امن کی آزا دی کا نعرہ لگانے والے بتائیں کہ فلسطین کے جو حالات ہیں اس میں امن کیسے ہو سکتا ہی ہر آنے والا دن غزہ کی آزادی کی نوید لیکر اٴْبھر رہا ہے۔

راولپنڈی میں جامع مسجد القدس میںمولانا عبدالرحمن نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا اور شہداء کی غائبانہ نمازجنازہ پڑھائی۔ملتان میں میاں سہیل احمد،حیدر آباد میںفیصل ندیم ،سرگودھا میں مولانا نصر جاوید،جہلم میں محمد اشفاق ورک،چکوال میں عبداللہ نثار نے فلسطینی شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔ وہاڑی، ننکانہ، سیالکوٹ، جہلم، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور،ڈی جی خاں، قصور، باغ، کوٹلی، میر پور آزاد کشمیر و دیگر علاقوںمیں بھی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئیں جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔