پاکستان کوسٹ گارڈز کی روائیاں، 21ہزار لیٹر شراب، 51ہزار ٹن بیئر ک برآمد،2ملزم گرفتار

جمعہ 18 مئی 2018 21:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمگلنگ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 21ہزار لیٹر شراب اور 51ہزار ٹن بیئر برآمد کر کے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث2ملزم گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے بلوچستان کی ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ات کلو حشیش برآمد کرلی، کاروائی میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث دو ملزم گرفتار کرلئے، اوتھل میں آئل ٹینکر سے 10600لیٹر سمگل شدہ ڈیزل برآمد کرلیا، پسنی میں 21ہزار لٹر شراب، بیئر کے 51ہزار ٹن برآمد اور 40ہزار بیگ وائن بھی قبضے میں کرلی گئی، پاک ایران سرحد پر کاروائی کے دوران چوبیس تارکین وطن گرفتار کرلئے گئے، گرفتار افراد میں 23پاکستان اور ایک نائجیریا کا باشندہ ہے۔