Live Updates

مظفرآباد میں تحریک انصاف کا جلسہ ریفرنڈم تھا‘ہزاروں لوگوں نے بیرسٹر سلطان کے حق میں اپنا فیصلہ دیدیا ہے‘آزاد خطہ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں،مظفرآباد کے جلسے سے حکمرانوں کی نیندیں اُڑا گئی ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو آزادکشمیرکے معروف ٹرانسپورٹر سیٹھی محمد اکرم کی بات چیت

جمعہ 18 مئی 2018 21:38

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو آزادکشمیرکے معروف ٹرانسپورٹر سیٹھی محمد اکرم نے کہا ہے مظفرآباد میں تحریک انصاف کا جلسہ ریفرنڈم تھا‘ہزاروں لوگوں نے بیرسٹر سلطان کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے،آزاد خطہ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں،مظفرآباد کے جلسے سے حکمرانوں کی نیندیں اُڑا گئی ہیں ،عوام نے جلسہ میں شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ تحریک انصاف ہی اُن کے حقوق کا تحفظ کرسکتی ہے ، بیرسڑسلطان ضمنی الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرینگے ،تحریک انصاف کے کارکن میرپور کی ہر گلی اور سیکٹر میں پھیل جائیں، ضمنی الیکشن نظام کی تبدیلی کیلئے بڑاچیلنج ہے ،تحریک انصاف ایک عوامی طاقت کانام ہے کسی کی الزام تراشی سے کوئی فرق نہیں پڑتاعوام ہمار ے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرسے کرپشن ، برادری ازم ، اقرباپروری ، ظلم وناانصافی کے خاتمے، اورمیرٹ کی بحالی کے لیے بیرسڑسلطان کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گیان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سیٹھی محمد اکرم نے کہا نوجوان متحد ہو جائیں پندرہ مارچ کو کامیابی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مقدر ہو گی ،اُنہوں نے کہا الیکشن کو ملتوی کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں لیکن ہم ہر سازش کا ڈت کر مقابلہ کرینگے،اُنہوںنے کہا بیرسٹر سلطان کے چاہنے والے سینکڑوں تارکین وطن کشمیری برطانیہ سے میرپور ضمنی الیکشن کی مانیٹرنگ کرنے آ رہے ہیں،تحریک انصاف کے ٹائیگراپنے قائد کی کامیابی کے لیے متحد و منظم ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات