شام پر کیمیائی حملے کی مذمت،گیس حملہ کرنے والے کو حساب چکانا پڑے گا،امریکہ

جمعہ 18 مئی 2018 21:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کلورین گیس حملہ کرنے والے کو حساب چکانا پڑے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے کہا ہے کہ ہم سراقب میں کلورین گیس کیاستعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں اور جو بھی ان میں ملوث ہیں وہ حساب دہی سے نہیں بچیں گے۔

(جاری ہے)

امریکہ نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی اسلحے کا استعمال کرنے والے حساب دہی سے نہیں بچیں گے۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے تنظیم برائے انسداد کیمیائی اسلحہ کی شام سے متعلق رپورٹ کے اجرا کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ سراقب میں کلورین گیس کے استعمال پر مبنی اس مصدقہ رپورٹ کی روشنی میں ہم ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور جو بھی ان میں ملوث ہیں وہ حساب دہی سے نہیں بچیں گے۔ یاد رہے کہ تنظیم نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا امکان ظاہر کیا تھا کہ 4 فروری کو شامی علاقے سراقب پر کلورین گیس کا استعمال کیا گیا تھا ۔