مائیک پومپیو،اشرف غنی مابین ٹیلی فونک گفتگو، امریکہ افغانستان کی اعانت جاری رکھے گا،دو طرفہ تعلقات کے فروغ پرغور

جمعہ 18 مئی 2018 21:21

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کی اعانت جاری رکھے گا،دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی غور کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفون بات چیت میں افغانستان کی اعانت کا اعادہ کیا اورصوبہ فراہ میں افغان فوج کی کاروائیوں کی حمایت کی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔امریکی دفتر خارجہ کے مطابق ، پومیو نے امریکہ کی جنوبی ایشیا سے متعلق حکمت عملی کے دائرہ کار میں افغانستان کی اعانت کا اعادہ کیا اور صوبہ فراہ میں افغان فوج کی کاروائیوں کی حمایت کی ۔ علاوہ ازیں بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی غور کیا گیا ۔یاد رہے کہ 12 مئی کو طالبان نے صوبہ فراہ کے مرکز میں حملے شروع کیے جن میں 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد افغان فوج کی جوابی کاروائی میں تقریبا 200 طالبان دہشتگردوں کو ہلاک کرتے ہوئے انہیں پسپا کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔