پاکستان اور چین کے درمیان بہت ہی اہم معاہدہ طے پا گیا

سی پیک کی بنکاری حمایت کرکے پاکستان اور چین نے زبردست پیش رفت کی ہے یوآن میں تجارت کی کلیئرنس دے کر سی پیک کے ایک اہم ہدف کو پورا کر لیا ، ایم ای این اے ایف این کی رپورٹ

جمعہ 18 مئی 2018 21:21

پاکستان اور چین کے درمیان بہت ہی اہم معاہدہ طے پا گیا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) چین اور پاکستان نے اپنی فروغ پذیر سماجی و اقتصادی شراکت داری کو بنکاری سپورٹ دیتے ہوئے زبردست کامیابی حاصل کی ہے ،یہ بات مڈل ایسٹ نارتھ امریکہ فنانشل نیٹ ورک (ایم ای این اے ایف این)کی طرف سے شائع کی جانے والی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے ،گذشتہ نومبر میں کراچی میں اپنی پہلی شاخ قائم کرنے کے بعد بنک آف چائنہ نے چینی کرنسی یوآن میں کلیئرنگ اور سودے کے میکزم کا باضابطہ آغاز کیا ہے ،غیر ملکی کرنسی میں لین دین کی مالیت کیلئے سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی)کی طر ف سے کلیئرنس ملنے کے بعد 2017۔

30کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری کے طویل المیعاد منصوبے کے اہم اعداف میں سے ایک ہدف پورا کر لیا گیا ہے ،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یوآن کو ڈالر کے مساوی حیثیت دے کر ان ’’سدا بہار اہم شراکت داروں ‘‘کے درمیان مالیاتی رشتوں کو مضبوط کر دیا گیا ہے ،اب تک پاکستان کی غیر ملکی زرمبادلہ کے تبادلے کی رجیم بین الاقوامی تجارت صرف ڈالر میں کرتی تھی چین کے ساتھ یوآن میں دوطرفہ تجارت میں منتقلی کے بارے میں کام کر کے ایس بی پی سوئچ اوور کا بتدریج نفاذ کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس بات کی توقع رکھتے ہوئے کہ نئے میکزم سے اخراجات میں زبردست کمی آئے گی اور یوآن کی لین دین کی استداعات میں اضافہ ہوگا اور مارکیٹ لیکویڈیٹی بڑھے گی ایس بی پی کو یقین ہے کہ یہ نظام پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڈھتری دے گا ۔