سانگھڑپولیس نے رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کراتے ہوئے پرانے پرمٹ اور نان پرمٹ پر چلنے والے دو ہوٹل بند کرادیئے

جمعہ 18 مئی 2018 21:04

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) سانگھڑپولیس نے رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کراتے ہوئے پرانے پرمنٹ اور نان پرمنٹ پر چلنے والے دو ہوٹل بند کرادیئے۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہر میں سانگھڑ پولیس نے ٹیم کے ہمراہ 2 ہوٹلوں کو رمضان آرڈیننس کے تحت بند کر ادیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی آصف آرائیں نے رابطہ پر بتایا کہ رمضان آرڈیننس کے تحت پچھلے تمام پرمنٹ کو منسوخ کئے گئے اور ان ہوٹل مالکان کے پاس اولڈ پرمٹ ہیں جس کی وجہ ان ہوٹلوں کو بند کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی صرف 2018 کے نیو پرمٹ ہی قابل قبول ہونگے۔ دوسری جانب ہوٹل مالکان نے بتایا کہ ہم رمضان میں ہوٹل کا کاروبار پچھلے کئی سالوں سے کر رہے ہیں اور سانگھڑ پولیس کی غنڈہ گردی ہے جبکہ ہمیں کورٹ نے پرمٹ جاری کئے ہیں مگر پولیس کورٹ کا حکم ماننے کو تیار نہیں اور فرخ ہوٹل کے مالک علی گوہر ڈاھری نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کل ایس ایچ او کی ٹیم ہوٹل پر آئی اور زبردستی دراز سے 18ہزار روپے نکال کرلے گئی جو کہ ابھی تک واپس نہیں کئے انھوں نے اعلی احکام اور ایس ایس پی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :