Live Updates

نوازشریف 28 مئی کو نواب شاہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

جمعہ 18 مئی 2018 20:47

نوازشریف 28 مئی کو نواب شاہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سندھ میں ایک اورانٹری کے لیے تیار ہوگئے۔ وہ 28مئی کو یوم تکبیر کے موقع پرنوابشاہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) سندھ کے ترجمان کے مطابق میاں نوازشریف کے ہمراہ مریم نوازشریف بھی جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ نوابشاہ میں جلسہ کی دعوت انہیں مسلم لیگ کے سید غلام مصطفی شاہ نے دی ہے۔ مسلم لیگ نون سندھ کے تحت سابق وزیراعظم اوران کی صاحبزادی ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات