پاکستان کا کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کے افتتاح کے بارے شدید تحفظات کا اظہار ، تنازعہ حل کئے بغیر منصوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہے، ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 18 مئی 2018 20:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان نے کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کے افتتاح کے بارے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ حل کئے بغیر منصوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کے افتتاح پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تنازعہ حل کئے بغیر منصوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

ترجمان نے کہاکہ دوطرفہ مذاکرات اور عالمی بینک کی ثالثی کے باوجود بھارت نے منصوبے کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھا۔ بھارتی ہٹ دھرمی سے معاہدے کی حرمت کو خطرہ ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی بینک کشن گنگا منصوبے پر پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔