سعودی ولی عہد کی ہلاکت کی افواہیں دم توڑ گئیں
سعودی پریس ایجنسی نے محمد بن سلمان کی تازہ ترین تصویر جاری کردی، تصویر مصری صدر کی جانب سے دی جانے والی خصوصی دعوت کی ہے
محمد علی جمعہ 18 مئی 2018 20:04
(جاری ہے)
جمعہ کے روز سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے سعودی علی عہد محمد بن سلمان کی تازہ ترین تصویر جاری کی گئی۔
تصویر مصری صدر کی جانب سے دی جانے والی خصوصی دعوت کی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جاری کی گئی تصویر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ذاتی دفتر کے نگران بدر العساکر نے شہزادہ محمد، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ مححمد بن زاید آل نھیان، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی ایک غیر رسمی ملاقات میں بنائی۔ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس کے بارے میں بڑے پیمانے پر پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ متذکرہ دوستانہ تصویر اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر پوسٹ کرتے وقت العساکر لکھتے ہیں کہ "دو بھائیوں کے درمیان دوستانہ ملاقات مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی میزبانی میں چند دن پہلے ہوئی"۔ تاہم اس تصویر کی تاریخ اور وقت سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.