سینیٹر رحمن ملک کی شہید کرنل سہیل عابد کی قبر پر حاضری ، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی

پوری قوم کو شہید کرنل سہیل عابد کی قربانی پر فخر ہے اور ان کو سلام پیش کرتے ہیں آج قوم کو دشمن کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے دوران گفتگو

جمعہ 18 مئی 2018 19:56

سینیٹر رحمن ملک کی شہید کرنل سہیل عابد کی قبر پر حاضری ، پھول چڑھائے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر رحمن ملک کا کوئٹہ میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کی قبر پر حاضری دی‘ سینیٹر رحمن ملک نے شہید کرنے سہیل عابد کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے قبر پر حاضری دینے کے بعد کرنل سہیل عابد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کی۔

رحمن ملک کے شہید کرنل سہیل عابد کے بیٹے اور اہل خانہ کو دلاسہ دیا اور کہا کہ پوری قوم کو شہید کرنل سہیل عابد کی قربانی پر فخر ہے اور ان کو سلام پیش کرتے ہیں آج قوم کو دشمن کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے سیاسی قیادت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سینئر افسران کی قربانی تک دے رہی ہے پاک فوج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شہید کرنل سہیل عابد اپنی ایک نظم میں شہادت کی تمنا کا اظہار کر چکے تھے دہشت گرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور ان کو بیرونی ایجنسیوں کے کرائے کے قاتل شامل ہیں جو ملک میں امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ دہشت گردی نہ صرف ملک کے بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کو شکست دینے قومی فریضہ ہے۔ رحمن ملک نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں دشمن اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے شکست ان کامقدر بنے گی داعش لشکر جھنگوی اور طالبان بیرونی ایجنسیوں کے کارندے اور کرائے قاتل ہیں۔

شہید کرنل سہیل عابد کے والد نے سینیٹر رحمن ملک سے گائوں روبڑی اور روڈ کا نام سہیل عابد کا نام کرنے کی خواہش کی جس پر سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ روبڑی گائوں اور روڈ شہید کرنل سہیل عابد کے نام کرنے کیلئے سینیٹ میں قرار داد لانے کا وعدہ کرتا ہوں۔