Live Updates

پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے اس لئے ملک میں عام انتخابات کا انعقاد بروقت ہی ہوگا، حمزہ شہباز شریف

اٹھارہ سال کی عمر میں چھ ماہ کیلئے اڈیالہ جیل کاٹی ہے جبکہ پرویز مشرف کے دور میں وہ دس سال تک نیب لاہور کے دفتر کے باہر چھ چھ گھنٹے بیٹھتے رہے لیکن انہیں کچھ نہ ملا، رہنما مسلم لیگ (ن)

جمعہ 18 مئی 2018 19:55

پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے اس لئے ملک میں عام انتخابات کا انعقاد بروقت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے اس لئے ملک میں عام انتخابات کا انعقاد بروقت ہی ہوگا انہوں نے کہا کہ وہ صاف پانی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر ہیں او ر انہوں نے بطور ممبر بورڈ پانچ سے چھ میٹنگ میں شرکت کی ہے قانون سے بالا تر کوئی نہیں میں نیب لاہور کے پاس اس لئے آیا ہوں کہ میرا دامن صاف ہے نیب لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے اٹھارہ سال کی عمر میں چھ ماہ کیلئے اڈیالہ جیل کاٹی ہے جبکہ پرویز مشرف کے دور میں وہ دس سال تک نیب لاہور کے دفتر کے باہر چھ چھ گھنٹے بیٹھتے رہے لیکن انہیں کچھ نہ ملا انہوں نے کہا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عبدالعلیم خان جیسے قبضہ گروپ کو ساتھ ملا کر اور جہانگیر ترین جیسے قرضے معاف کروانے والوں کو اپنے پاس کھڑا کر کے احتساب کے نعرے لگا رہے ہیں جو سراسر مضحکہ خیز ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں نیب لاہور میں پیشی کے دوران انہوں نے نیب کے سوالوں کا جواب دیا جبکہ نیب کی ٹیم نے اگر دوبارہ بلایا تو وہ پھر آئیں گے انہوں نے کہا کہ ان کا دامن صاف ہے اس لئے وہ کسی چیز سے گھبرانے والے نہیں لہٰذا وہ نیب کے بلانے پر دوبارہ آئیں گے انہوں نے کہا کہ اقتدار اور کرسی میں کوئی عزت نہیں اور اگر عزت ہے تو ایمانداری میں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات