انگریزی اخبار کے صحافی سیرل المیڈا کیخلاف ایکشن لینے کی تیاریاں شروع

سابق وزیراعظم نواز شریف کا متنازعہ انٹرویو لے کر اسے شائع کرنے کے معاملے پر پریس کونسل آف پاکستان نے سیرل المیڈا کیخلاف ضابطہ اخلاق کے تحت کاروائی کرنے پر غور شروع کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 مئی 2018 19:38

انگریزی اخبار کے صحافی سیرل المیڈا کیخلاف ایکشن لینے کی تیاریاں شروع
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی 2018ء) انگریزی اخبار کے صحافی سیرل المیڈا کیخلاف ایکشن لینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا گاشتہ ہفتے خصوصی انٹرویو لینے والے صحافی سیرل المیڈا بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر جہاں نواز شریف شدید تنقید کی زد میں ہیں، وہیں ان کا انٹرویو لینے والے صحافی سیرل المیڈا بھی بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

انگریزی اخبار ڈان سے تعلق رکھنے والے صحافی سیرل المیڈا کو صحافی تنظیم کی جانب سے کی جانے والے ممکنہ کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا متنازعہ انٹرویو لے کر اسے شائع کرنے کے معاملے پر پریس کونسل آف پاکستان نے سیرل المیڈا کیخلاف ضابطہ اخلاق کے تحت کاروائی کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ پریس کونسل آف پاکستان ابتدائی طور پر صحافی سیرل المیڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرے گی۔

اس شوکاز نوٹس کے بعد ہی سیرل المیڈا کیخلاف کسی قسم کی کاروائی سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ انگریزی اخبار ڈان کے صحافی سیرل المیڈا اس سے قبل بھی تنازعات کی زد میں رہ چکے ہیں۔ سیرل المیڈا سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دور میں اٹھنے والے ڈان لیکشن معاملے کے اہم کردار تھے۔ یہ سیرل المیڈا ہی تھے جنہوں نے ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ اپنی اخبار میں شائع کی تھی۔ جبکہ اب ایک مرتبہ پھر سیرل المیڈا نے نواز شریف کا ایک متنازعہ انٹرویو لیا ہے۔ انٹرویو میں نواز شریف نے ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر دھر دیا تھا جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ جبکہ اسی باعث صحافی سیرل المیڈا بھی شدید مشکلات کی زد میں ہے۔