بھارت نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر ر پھر اشتعال انگیزی شرو ع

ورکنگ بائونڈری کے مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون اور 3 بچے شہید ، 10 زخمی

جمعہ 18 مئی 2018 18:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) بھارت نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی شروع کردی ہے اور جنگ بندی معاہد ے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں ورکنگ بائونڈری کے مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک خاتون اور 3 بچے شہید کر دیئے جبکہ 10 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج شہری ابادی کو نشانہ بنا رہی ہے جس کا پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیا۔اور ان بھارتی چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا جہاں سے فائرنگ کی جا رہی تھی دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ہرپال، چارواہ، باجرہ گڑھی اور ا کھنور سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی فوجیوں کی طرف سے پھینکا جانے والا مارٹر گولہ موضع کھنور کے محنت کش نورحسین کے گھر میں گرا۔ بھارتی شیلنگ سے نور حسین کی 40 سالہ بیوی کلثوم بی بی اور اس کے تین بچے جن میں 18سالہ شمع ناز،14سالہ علی حمزہ اور10 سالہ مسکان شہید ہو گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔۔