حافظ سعید کی اپیل پر کراچی میں بھی فلسطینی شہداء کی غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کی گئی

جمعہ 18 مئی 2018 18:13

حافظ سعید کی اپیل پر کراچی میں بھی فلسطینی شہداء کی غائبانہ نمازہ جنازہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پر ملک بھر کی طرح صوبائی دار الحکومت کراچی میں بھی فلسطینی شہداء کی غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کی گئی اور اسرائیلی مظالم کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا گیا۔ جماعة الدعوة کراچی کے زونل مرکز جامع مسجد تقویٰ گلشن اقبال کے علاوہ شہر بھر کی مساجد میں علماء و خطاء کرام نے قبلہ اول کی حرمت اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی۔

علماء کرام نے اپنے خطبات میں اسرائیلی مظالم کی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار ممالک ہی سب سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروف ہیں۔ فلسطین و دنیا کے دیگر خطوں میں مسلمانوں پرڈھائے جانے والے بدترین مظالم پر حقوق انسانی کے عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

پوری پاکستانی قوم فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

بیت المقدس مسلمانوں کی ملکیت ہے، اس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کا کوئی جواز نہیں۔ علماء کرام نے کہا کہ مٹھی بھر یہودیوں کو سازش کے تحت فلسطین میں آباد کیا گیا۔ تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے ہمیشہ بیت المقدس کا دفاع کیا ہے۔ مسجد اقصیٰ شعائر اللہ اور مسلمانوں کی عبادت اور تعظیم کی جگہ ہے۔ مسجد اقصیٰ میں ایک نماز پانچ سو نمازوں کے برابر ہے۔

اس پاک مقام پر صہیونی دارالحکومت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر مسلمان ریاستوں میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے وہ قدم اٹھایا ہے جو پہلے کسی امریکی صدر نے نہیں اٹھایا۔ مسلمان ممالک اگر خاموش رہے تو یہ سلسلہ یہیں رکنے والا نہیں۔ حکمران امریکا کے چالوں کو سمجھیں اور ان کے تدارک کے لیے کردار ادا کریں۔