نگران وزیراعظم کےنام کا اعلان منگل کوکردیا جائیگا،خورشید شاہ

وزیراعظم دورہ ترکی پر ہیں، منگل کو ملاقات میں نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرکے اعلان کردیں گے۔وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 مئی 2018 16:04

نگران وزیراعظم کےنام کا اعلان منگل کوکردیا جائیگا،خورشید شاہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا نام منگل کوکردیا جائے گا، وزیراعظم دورہ ترکی پر ہیں، منگل کو ملاقات میں نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرکے اعلان کردیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کے درمیان جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات ہوئی، جس میں آئندہ انتخابات کے پیش نظرنگران وزیراعظم کے نام پر تبالہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران نگران وزیراعظم کے بارے میں مشاورت کی گئی ہے۔ نگران وزیراعظم کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تین تین نام پیش کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن جماعتوں نے اپنے نام اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے حوالے کیے جن میں اپوزیشن نے تین ناموں کو فائنل کیا ہے۔ اسی طرح حکومت اور حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی تین نام فائنل کیے ہیں۔

اب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ اپنے اپنے تین تین ناموں پر غور کرکے ان میں تین نام فائنل کیے ہیں۔ ان ناموں میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سےاپوزیشن لیڈر نے ملاقات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم شاہد خاقان نے بتایا کہ وہ ترکی کے دورے پرجارہے ہیں۔ جس پرنگران وزیراعظم کے نام کوحتمی شکل دینے کیلئےمنگل کو ملاقات رکھی گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بتایا کہ نگران وزیراعظم کیلئے ناموں کو مشاورت کی گئی تاہم منگل کو نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا جائے گا۔ واضح رہے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اگر نگران وزیراعظم کے ناموں کو فائنل کرنے میں ناکام رہے تومعاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا جائے گا۔ اگر پارلیمانی کمیٹی میں بھی معاملہ طے نہ پایا گیا تو پھر نگران وزیراعظم کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔ تب الیکشن کمیشن ہی نگران وزیراعظم کا نام فائنل کریں گے۔